جمعرات 25 جون 2026 - 18:46
پھندیڑی سادات میں 9 محرم الحرام کی مجلس و جلوسِ علم، حضرت عباسؑ کی وفاداری و جانثاری پر خطاب

حوزہ/ ماہِ محرم الحرام کی مناسبت سے پھندیڑی سادات میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ علمِ حضرت عباس علیہ السلام اور علمِ امام حسین علیہ السلام اٹھایا گیا۔ اس موقع پر مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے اہلِ بیتؑ سے اپنی عقیدت و وابستگی کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پھندیڑی سادات/ ماہِ محرم الحرام کی مناسبت سے پھندیڑی سادات میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ علمِ حضرت عباس علیہ السلام اور علمِ امام حسین علیہ السلام اٹھایا گیا۔ اس موقع پر مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے اہلِ بیتؑ سے اپنی عقیدت و وابستگی کا اظہار کیا۔

مسجد زینبیہ، محلہ شمالی پھندیڑی سادات میں منعقدہ مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید شان حیدر نمبردار نے حضرت عباس علیہ السلام کی بے مثال وفاداری، جانثاری، ایثار اور امام حسین علیہ السلام سے غیر متزلزل وابستگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عباسؑ نے کربلا میں وفا، ایثار اور اطاعتِ امام کی ایسی مثال قائم کی جس کی نظیر تاریخِ انسانیت میں نہیں ملتی۔

مولانا نے اپنے خطاب میں حضرت عباس علیہ السلام کے دل سوز مصائب بھی بیان کیے، جنہیں سن کر سامعین اشکبار ہوگئے اور مجلس سوگ و ماتم کی فضا میں تبدیل ہوگئی۔

مجلس کے اختتام پر علمِ حضرت عباس علیہ السلام کو عقیدت و احترام کے ساتھ اٹھایا گیا۔ مومنین کی بڑی تعداد نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتے ہوئے جلوس کی شکل میں علم کے ہمراہ روانہ ہوئی۔ فضائے غم میں "یا عباسؑ" اور "یا حسینؑ" کی صدائیں بلند ہوتی رہیں اور عزاداروں نے اپنے جذباتِ عقیدت کا اظہار کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha